A. حضرت ابو بکر
B. حضرت خالد بن ولید
C. حضرت عثمان غنی
D. حضرت عمر فاروق
1. حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ اپنی زوجہ محترمہ کی علالت کے باعث غزوہ بدر میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔
2. آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ہر نبی کا ایک رفیق ہوتا ہے اور جنت میں میرے رفیق حضرت عثمان غنی ہوں گے۔
3. حضرت عثمان غنی کے دور خلافت میں اسلام کا پہلا بحری بیڑا تیار ہوا۔
4.بیعت رضوان کے موقع پر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دست اقدس کو سیدنا عثمان غنی کا ہاتھ قرار دیا۔
5. حضرت عثمان غنی نے حضرت ابو بکر صدیق کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔
6. آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ حضرت عثمان غنی ایسے حیا دار ہیں کہ آسمان کے فرشتے بھی ان سے حیا کرتے ہیں۔
7. حضرت عثمان بن عفان کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت 44 لاکھ مربع میل کے وسیع و عریض خطہ پر محیط تھا